Thursday 18 April 2013

پاکستانی میڈیا :

دن رات ترقی کرتا ہوا یہ پاکستانی میڈیا آخر کس سمت جا رہا ہے ؟ کوئی بھی نیوز بلیٹن لگائیں تو اس میں لازمی پڑوسی ملک کی خبر ضرور دکھائی جا رہی ہوتی ہے . کبھی پڑوسی ملک کی فلمو ں کی خبر چل رہی ہوتی ہے ، کبھی ان کے ملک کے اداکاروں کی برسی منائی جا رہی ہوتی ہے اور آج کل ان کے ملک میں ہونے والا "آئی پی ایل" جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے برا ہ راست ان کے میچز ہمارے چینلز پر دکھا ے جا رہے ہیں اور ہر ایک میچ کی خبر بھی نشر کی جا رہی ہے کہ آج کون سی ٹیم  وغیرہ وغیرہ . اس کے علاوہ انٹرٹینمنٹ چینل پر بھی پڑوسی ملک کہ ڈرامے اور پروگرامز دکھا ے جا رہے ہیں. ایسا لگتا ہے ہمارے پاس انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے کوئی پروگرامز ہی نہیں ہیں. پاکستانی میڈیا پر دوسرے ممالک کی خبریں اور پروگرامز کو دکھانا بند کر دینا چاہئیے اور پاکستانی میڈیا کو چاہئیے کہ صرف اپنے ملک کے پروگرامز کو نشر کرے تا کہ عوام اپنا کلچر دیکھیں اور اپنا ہی  کلچر اپنائیں.         

No comments:

Post a Comment