Friday 22 March 2013

معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا :

جمرات بروز ٢١ مارچ ٢٠١٣ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا چوتھا ون ڈے پاکستان نے جیت تو لیا ہے ،لیکن یہ معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا .ویسے تو دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارگردگی کچھ خاص نہیں رہی جیسے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکشت کا سامنا کرنا پڑا ،لیکن ٹی ٹوینٹی سیریز پاکستان نے اپنے نام کرلی .اب ون ڈے سیریز کا فیصلہ ہونا باقی ہے .ون ڈے سیریز میں کھلاڑیوں نے اچھی کارگردگی دکھائی ہے ،جیسے نئے کھلاڑیوں نے سنچری بنائی اور پرانے کھلاڑی کی پرفارمنس پر سے کالے جادو کا اثر ختم ہوا تو انہوں نے خوب چوکے چھکے اڑ اۓ لیکن دوسرے میچ کی کارگردگی دیکھ کر یہ  لگا  کہ ان کی پرفارمنس پر پھر سے کسی نے کالا جادو کروا دیا ہے .خیر اب یہ دیکھنا  باقی ہے کہ اتوار کو ہونے والا پانچواں ون ڈے کس کے نام ہوتا ہے ،سیریز کون جیتے گا اور جیت کا تاج کس ٹیم کے سر پر سجے گا. ہماری دعا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے. الله ان کو کامیاب کرے. (آمین ) 

No comments:

Post a Comment