حکومت کی ناقص کارکردگی
حکومت نے ان پانچ سالوں میں عوام کو دیا ہی کیا ہے ؟ایک طرف تو مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے تو دوسری طرف دہشت گردی کی وجہ سے تقریباً روز ہی پندرہ سے بیس بیگناہ لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں یہ وہ معصوم لوگ ہیں جو اپنی روزی روٹی کمانے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے نکلتے ہیں اور یہ معصوم لوگ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں مظلوم عوام روز ہی مارتی ہے مگر ہمارے عظیم سیاست دانوں کو اتنی فرصت کہاں ہے کہ وہ عوام کو ان ظالموں سے بچا سکے ان کے مسائل حل کر سکیں ہماری حکومت کو معلوم تو سب ہوتا ہے کہ کب دہشت گردی ہوگی کب ہونے والی ہے یہاں تک کہ عوام کو آگاہ بھی کردیتے ہیں کہ اس دن دہشت گردی ہونے والی ہے مگر اسے روکتے نہیں ہیں نہ ہی کوئی اقدامات کرتے ہیں اور دوسری طرف یہ مہنگائی جو روکنے کا نام نہیں لیتی اگر غریب عوام دہشتگردی سے بچتی ہے تو مہنگائی کا طوفاں انہیں مار دیتا ہے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدے کرنے والے یہ حکمران نے عوام کو جیتے جی مار دیا ہے یہاں تک کے یوٹیلٹی اسٹورز پر سو سے زائد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا حلانکے یہ اسٹورز تو اس لئے کھولے گئے تھے کہ عوام کو کم قیمتوں میں چیزیں فراہم کردی جائیں مگر جب سرکاری ادارے کی جانب سے ہی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ایسا لگتا ہے کے حکومت صرف عوام کو لوٹنے اور مارنے کے لئے آی ہے آخر کب تک ہم ان ناقص حکمرانوں کو جھیلیں ؟
so true.
ReplyDelete